12:32 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں، دفاعی چیمپئن قطر کو شکست

پاکستان ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں، دفاعی چیمپئن قطر کو شکست

منامہ (بحرین): پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن قطر کو تینوں سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور قطر کو کوئی موقع دیے بغیر مسلسل تین سیٹس جیت لیے۔ اس فتح کے ساتھ قومی ٹیم نے 2024 کے فائنل میں قطر کے ہاتھوں شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔

ایشین والی بال نیشنز کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اترے گا۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف بھی شاندار واپسی کی تھی۔ انڈونیشیا نے پہلا سیٹ جیتا تھا لیکن پاکستانی ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کیے اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان کی والی بال ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے شائقین کو اب فائنل میں تاریخ رقم کرنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION